Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایئر لائن میں پوہا سلاد متعارف کروانے پر صارفین کا دلچسپ ردِعمل

اکثر دورانِ پرواز ہونے والے واقعات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

انڈیگو ایئر لائن کی جانب سے بھی ایسی پوسٹ کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہونے والی تصویر می ایک پیالے میں کھانے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جسے انڈیگو ایئر لائن پوہا سلاد کا نام دیا ہے۔

انڈیگو ایئر لائن کی جانب سے اس کھانے کو بس پوہا سلاد کا نام دینا ہی تھا کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے دینا کا سلسلہ شروع کردیا۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب اس پوہا سالاد کی تصویر پردلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں ساتھ ہی میمز بھی بنے شروع ہو گئیں۔

ایک صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں یہ واضح کردوں کہ پوہا کوئی سلاد نہیں ہوتی۔

جبکہ ایک صارف اس کمنٹ کے بعد حمایت پر فوراً ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گمراہ کیا جا رہا کیونکہ ایسی کوئی انڈین ڈش نہیں ہتے البتہ لائم جوس ہوتا ہے جس کا نام پوہا ہوتا نہ کے سلاد۔

یہ ہی نہیں کمنٹ کا سلسلہ عروج پررہا اور ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ اتنے سے سفرمیں ائیرلائن سے زیادہ اُمیدیں نہیں ہوتی تو کیا ضرورت ہے گمراہ کرنے کی۔

جبکہ ایک اور صارف نے کمنٹ کرتےہوئے کہا کہ یہ تو ترکاری کو  پوہا کہہ دیا۔

زید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/11/327090/

اس سے قبل بھی  ایک تصویر ٹویٹر پر وائرل ہوئی تھی جسے ایک خاتون نے پوسٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں فلائٹ میں دیے جانے والے کھانے میں موجود پتھر کو واضح طور پر دیکھا گیا۔

خاتون نے ایئر انڈیا فلائٹ میں سفر کیا جہاں انہیں جو کھانا دیا گیا اُس میں سے پتھر نکلا۔

خاتون نے اس پتھر کی تصویر بنائی اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردیا۔

خاتون کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں کھانے میں کافی بڑا پتھر دیکھا گیا ساتھ ہی پس منظر میں، سویا سبزی، پنیر، مٹر اور چاول کو ایلومینیم فوائل سرونگ پیک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی تصویر میں خاتون نے لکھا تھا کہ آپ کو پتھر سے پاک کھانے بنانے کے لیے  وسائل اور پیسے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ اس قسم کی لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔ #airIndia۔

انڈین فلائٹ میں ہونے والی لاپرواہی پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے گئے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر فلائٹ میں اس قسم کے واقعات پیش ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں