لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت اورانڈے مزید مہنگےکردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت میں 23 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے برائلر مرغی کا گوشت 546 روپے کلو کے حساب سےفروخت کیاجا رہا ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور میں انڈے 301 روہے فی درجن کردئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مرغی کا گوشت نایاب ہونے کا خدشہ


















