Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ورلڈ فورڈ پروگرام کے چیف ڈیوڈ بیسلی سے ملاقات

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ فورڈ پروگرام کے چیف ڈیوڈ بیسلی سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پرعالمی ادارہ خوراک کےتعاون کا شکریہ ادا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری  نےورلڈ فورڈ پروگرام کے چیف ڈیوڈ بیسلی سے اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کے سابق سربراہ سے ان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر عالمی ادارہ خوراک کےتعاون کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سابق سربراہ سے مزید تعاون کے فروغ پر  نہ صرف تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ بین المذاہب آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی جس میں انسانیت کومتحد کرنےاورنسلی امتیازکےخاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات میں دنیا میں دیرپا امن کے لیے باہمی افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دینے پر زور بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں