Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت آسمانوں پر؛ طالبعلم گھوڑے پر یونیورسٹی پہنچ گیا

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں طالبعلم گھوڑے پر یونیورسٹی پہنچ گیا۔

حال ہی میں ایک طالبعلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اسے گھوڑے پر یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کیمپس میں طالب علم گھوڑے پر پہنچا تو اسے یونیورسٹی والوں نے داخل ہونے سے روک دیا۔

 طالبعلم کا کہنا ہے کہ میں پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کیمپس میں پڑھتا ہوں، میرا آٹھواں سمسٹر چل رہا ہے، میرا لیکچر ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دے رہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے تو اب ہمیں گھوڑوں پر ہی آنا ہے، اگر حکومت پیٹرول پر لیوی نہیں دے سکتی تو پھر ہمیں یونیورسٹی میں گھوڑا باندھنے کے لیے جگہ فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں