ڈالرکی قیمت میں پھر سے مسلسل اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ایک بار پھر 270 روپے کی تاریخی حد عبور کرگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 268.83 سے بڑھ کر 271.36 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/lIkhkkLfCi pic.twitter.com/waVjyFSTUI
— SBP (@StateBank_Pak) February 2, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.93 فیصد کمی ہوئی ہے۔
نئے سال میں اب تک ڈالر 44 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔



















