Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آئی ٹیکنالوجی کی نظر میں مختلف ممالک کی خواتین کیسی نظر آتی ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مصنوعی ذہانت یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی نظر میں مختلف ممالک کی خواتین کیسی نظر آتی ہیں۔

دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسے آنے والے دور کی ٹیکنالوجی قرار دیا گیا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں کے لیے اے آئی مصنوعات کو استعمال کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں ایک 20 سالہ آرٹسٹ ایلکسا نے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ معلوم ہوسکے کہ مصنوعی ذہانت کی نظر میں مختلف ممالک کی خواتین کیسی ہوسکتی ہیں۔

ایلکسا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ اے آئی ٹیکنالوجی مختلف ثقافتوں کو کس حد تک اپنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نئی انقلابی ٹیکنالوجیز کو تلاش کرتی ہوں جو ہماری زندگیوں میں تبدیلی لاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار اے آئی نے اس وقت مسحور کیا جب چیٹ جی پی ٹی کو عوام کے لیے پیش کیا گیا اور میں یہ دریافت کرکے دنگ رہ گئی کہ ہم اس ٹیکنالوجی کو آرٹ کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ایلکسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تیار کردہ چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں