Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا بدلا عوام الیکشن میں لے گی، پرویز الہیٰ

مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا بدلا عوام الیکشن میں لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی چودہ جنوری کو تحلیل ہوئی تاحال گورنر تاریخ نہیں دے رہا، امید ہے عدلیہ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہوگا۔

حکمران پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں

انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لئے بننے والی نگران حکومت انتخاب  سے ہی راہ فرار اختیار کررہی ہے، نگران سیٹ اپ جان لے، انتخابات کے علاوہ انکا کوئی مینڈنٹ نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکمران پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں۔ نگران سیٹ اپ انتخاب  کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا عوام الیکشن میں بدلا لیں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دیں گے۔

نگران سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے

پرویز الہیٰ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور انکی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔

پی ڈی ایم کو انتقامی ایجنڈے کے سوا کوئی اور کام نہیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کو انتقام کے ایجنڈے کے سوا کوئی اور کام ہی نہیں، شہباز شریف نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ سب نام نہاد تجربہ ایکسپوز ہوگیا، شہباز شریف کا صرف شعبدہ بازی کا تجربہ ہے، انکی ناقص گورنس ساری دنیا نے دیکھ لی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، پرویز الہیٰ

متعلقہ خبریں