Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 1869 ڈالر فی اونس ہے۔