Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، یاسر عرفات

لندن: قومی ٹیم کے سابق کرکٹر یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات کہتے ہیں کہ میں نے لیول 4 کی کوچنگ کوالیفیکیشن حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ 12 سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی ہے، پاکستان ٹیم کا حصہ تھا جب سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت حملہ ہوا ہماری گاڑی بھی سری لنکن ٹیم کی گاڑی کے پیچھے ہی تھی جس کے بعد کرکٹ پاکستان سے دور چلی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اللہ کا شکر ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں لیکن پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یاسر عرفات نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئیے کہ محنت کریں، دلبرداشتہ نہ ہوں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ لڑکے محنت کرتے رہیں اللہ پاک محنت کا پھل ضرور دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ میں ان کے کوچنگ اسٹاف میں بطور بولنگ کوچ کام کروں۔

متعلقہ خبریں