Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ڈالرکی قیمت میں  ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  کاروباری ہفتے کے  تیسرے روز  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 276.28 سے کم ہو کر 273.33 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.08 فیصد بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔