پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنبل اقبال کے خلاف عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے 15 فروری کو عدالت میں طلب کرلیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے 15 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
View this post on Instagram
ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی لیکن ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔
View this post on Instagram
















