Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار  روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔