Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوطا اپنی دُلہن لینے پہنچ گیا

انسانوں کی شادی تو سب دیکھتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے طوطے کی شادی دیکھی ہے؟

سننے میں شاید آپکو عجیب لگے مگر بھارت میں ایسا ہی ہوا، طوطا اور طوطی کی منفرد شادی کی گئی جس میں ڈھول باجے کے ساتھ  باراتی اپنی دُلہن لینے پہنچ گئے۔

ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی/ فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی ریاست مدھیہ پریش میں ہوئی ہے اور یہ ایک روایتی بھارتی شادی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی میں گاؤں والوں نے بھی شرکت کی اور ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر دلہے کا ڈانس؛ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

باقاعدہ ڈھول باجے اور باراتیوں کے ساتھ طوطی کو رخصت کیا گیا، جوڑے کیلئے پنجرے کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی کو بھی دُلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں