Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی، آج تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنا تھا، عدات نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بلایا تھا لیکن انھوں نے راتوں رات اس کی ٹرانسفر کر دی۔

‘عمران خان پر قاتلانہ حملے میں تین بندے ملوث ہیں’

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں تین بندے ملوث ہیں، یہ پوری کوشیش کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہ ملے لیکن ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے،14 فروری کو کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد سے جے آئی ٹی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ نگران حکومت جو بنائی گئی ہے ان کی تحریک انصاف سے دشمنی عیاں ہے۔

‘امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے’

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور اب یہ الیکشن نہ کروانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کہتی ہیں کہ ہم الیکشن میں سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتیں، ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی مل سکتی ہے تو صوبائی انتخابات کے لیے کیوں نہیں مل سکتی۔

‘الیکشن کمیشن آئین کو پامال کر رہا ہے’

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کو پامال کر رہا ہے، اگر نوئے دن کے اندر الیکشن نہیں کروائے جاتے تو ان کو سزا ملنی چاہیے، جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی، یہ سمھتے ہیں کہ تاخیر کرنے سے الیکشن جیت جائیں گے لیکن ایکشن جب بھی ہو گا جیتے گا صرف عمران خان۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے حالات کوئی ڈھکے چھپے نہیں، اسمبلی میں واپس جاغے کا مقصد یہ ہے جو نگران حکومت بنائی جائے اس میں من مانی نہ کی جا سکے۔

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کی نمائندگی کہاں ہے، اے پی سی میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

متعلقہ خبریں