آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کولڈ میک اپ کیا ہے اور یہ کیسے کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نیا میک اپ سامنے آیا ہے جس کا نام ہی کچھ ایسا ہے کہ سنتے ہی سردی کا احساس ہوتا ہے۔
اس وقت سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر کولڈ میک اپ کے چرچے ہورہے ہیں۔
کولڈ میک اپ کیا ہے؟
یہ میک اپ کی ایک ایسی قسم ہے جس میں چہرے کو کچھ یوں سجایا جاتا ہے جسے دیکھتے ہی لگتا ہے کہ آپ کسی انتہائی سرد مقام پر ہیں۔
اس میں گلابی گالوں کے علاوہ ناک سرخی مائل ہوتی ہے جبکہ اس کے ساتھ گرم ٹوپی بھی پہنی جاتی ہے جس سے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ آپ کسی برفیلے مقام پر موجود ہیں یا پھر ابھی وہاں سے آئے ہیں۔

اسی میک اپ کو بلش وِنٹر لُک بھی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ وہی گالوں کی سُرخی ہے جبکہ یہ سب کو معلوم ہی ہے کہ بلش انگریزی میں ایسے شرمانے کو کہتے ہیں کہ جس میں گال سرخ ہو جاتے ہیں۔
کولڈ میک اپ کرنے کا طریقہ
ہلکے فاؤنڈیشن کے ساتھ آغاز کریں، اس کے بعد چہرے پر اس طرح سے پاؤڈر لگائیں کہ وہ ذرا سی دھندلی نظر آئے۔
اس کے بعد گالوں کے ابھرے حصے پر ہلکی سُرخی مائل آئٹم لگائیں جو زیادہ گہری نہیں ہونی چاہیے تاہم یہی سُرخی ناک کے اوپر اور اطراف میں نسبتاً زیادہ لگائی جائے گی اس کے لیے اسپنج کا استعمال کیا جائے تو چہرے پر اوس سی بھی دکھائی دے گی۔




















