صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایران میں انقلاب کی 44ویں سالگرہ پر ملک کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا جس میں صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


















