Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیتے کی گیند سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

چیتے گیند سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتا حفاظتی پنجرے کے اندر موجود ہے اور سرخ رنگ کی گیند سے اکیلے کھیل رہا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/901518/

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چیتے کو سڑک کراس کرتا دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جہاں لوگ پریشان نظر آئے وہیں بہت سے نوجوان لڑکے بڑھ چڑھ کر اس کے ساتھ تصاویر بھی بنانے کی کوشش کرنے لگے۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متعدد کمنٹس کیے گئے اور لڑکوں کا چیتے کے ساتھ تصویر بنوانے پر غصہ کا بھی اظہار کیا گیا۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ تمام لڑکے بے وقوف ہیں جو اپنی جان کی پرواہ نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ  کر صارفین خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں