آلو کڑاہی
اجزاء:
تیل ½ کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد
ٹماٹر باریک کٹا ہوا 1 عدد
آلو درمیانے سائز کے آدھا کلو
لال مرچ کٹی ہوئی 2 چمچ
کالی مرچ ½ چمچ
زیرہ پاوڈر ½ چمچ
ترکیب:
۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن اور پیاز شامل کر کے چمچ چلائیں گولڈن ہونے پر ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
۔ اب آلو کے چھلکے اتار کر کڑاہی میں ڈالیں اور تھوڑی سی بھونائی کرنے کے بعد اس میں لال مرچ اور نمک شامل کریں۔
۔ آلو میں تھوڑا پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور اسے نرم ہونے دیں، جب نرم ہوجائیں تو اس میں 1 چمچ کریم شامل کریں اور مزید اچھے سے پکائیں۔
۔ جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر، لیمن سلائس اور ہری مرچ ڈال کر چمچ چلائیں 1 منٹ تک
۔ آخر میں ہرا دھنیا اوپر سے ڈال کر سَرو کریں، آلو کی مزیدار کڑاہی یقیناً آپ کو بہت پسند آئے گی اور آپ بار بار بنائیں گے۔















