Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ  کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 01 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 269.44 سے کم ہو کر 267.34 روپے پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔