انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بھارت کا پہلا نمبر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارت 3 ہزار 690 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 3 ہزار 231 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے جب کہ انگلینڈ کا 4 ہزار 973 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں تیسرا اور نیوزی لینڈ کا 2 ہزار 704 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

جنوبی افریقہ 2 ہزار 456 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ویسٹ انڈیز 2 ہزار 198 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم رینکنگ؛ نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی
پاکستان کا ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے جب کہ پاکستان کے 2 ہزار 77 پوائنٹس ہیں، سری لنکا کا 1 ہزار 970 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں بنگلہ دیش کا 1 ہزار 161 پوائنٹس کے ساتھ نواں اور زمبابوے کا 148 پوائنٹس کے ساتھ دسواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دینے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ بھارت تینوں فارمیٹ میں اب پہلے نمبر پر آگیا ہے۔




















