بھارت میں چائے فروخت کرنے والا ایک کروڑ کی مالیت کی برانڈ نیو لگژری بینز مرسڈیز کا مالک بن گیا۔
چائے والا کی اس مرسڈیز کی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔
نوجوان پرفل بلور کی کہانی بھی دلچسپ ہے، اس نے سال 2017 میں ایم بی اے کے لیے سی اے ٹی کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنا چائے کا اسٹال شروع کیا ۔
View this post on Instagram
اس کے بعد سے انہوں نے چائے والا کے نام سے شہرت حاصل کی ۔
View this post on Instagram
پرفول بلور حقیقتا ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ایم بی اے کی تعلیمی ڈگری ہولڈر نہیں ہیں مگر چونکہ وہ احمد آباد کے رہائشی ہیں اس لیے ایم بی ائے یعنی مسٹر بلور احمد آباد کے نام سے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد خان ’چائے والا‘ برطانیہ میں اپنا کیفےکھولنے کیلئے تیار
View this post on Instagram
ایم بی اے چائے والا اب سوشل میڈیا کا ایک جانا پہچانا نام بن چکا ہے جس کی کمپنی کے بھارت کے 50 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زائد آوٹ لیٹس ہیں۔
View this post on Instagram




















