پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار زاویار نعمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے اداکاروں کو تسلیم نہیں کرتی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار زاویار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا کو گٹر کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے اداکاروں کو تسلیم نہیں کرتی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ جب میں کینیڈا سے پاکستان واپس آیا تو میرے ساتھ اور اداکار بھی موجود تھے اور ہم نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی جس پر ایک صارف نے کہا “اللہ کرے آپ لوگوں کا جہاز گر جائے”۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ مجھے والد کے مقام کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، زاویار نعمان
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا ایک آدمی ہمیں ہی بول رہا ہے آپ سارے لوگ مر جاؤ اور پھر وہی آدمی رو رہا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس کوئی اداکار نہیں ہے یا ہم لوگ نیٹ فلکس پر نہیں۔
View this post on Instagram
اداکار زاویار نعمان نے کہا کہ آپ ہمیں تسلیم تو کرنا سیکھیں، بھارت میں اسٹار اس لیے بنے کیونکہ ان کی عوام نے بنائے، ہماری عوام ہمیں اسٹار نہیں بناتی، ہمیں تسلیم نہیں کرتی، جب ہمیں تسلیم کرنا شروع کریں گے تو شاید ہم بھی ان کا مقابلہ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار زاویار کا اپنے والد نعمان اعجاز سے متعلق اہم انکشاف















