سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا۔ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے زمان پارک لاہورمیں ہائی کورٹ روانگی سے قبل سینیئرقیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، آج عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔
سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ہمیشہ عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا ہوں، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمے داری ہے۔
واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے دستخط میں فرق کے معاملے میں عدالت پیشی کے کیس میں عمران خان کو آج شام پانچ بجے تک کی مہلت دی جس کے بعد عمران خان زمان پارک سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں عدالت روانہ ہوئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں رہائش کے باہرسیکیورٹی کی گاڑیاں موجود تھیں۔ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کے گاڑیاں ہائی الرٹ کی گئیں۔
عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ قافلے کی صورت روانہ ہوئے۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنوں کی کثیر تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔
دوسری جانب عمران خان کو گیٹ نمبر ون سے ہائی کورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، زمان پارک گیٹ نمبر ون کو کلئیر کروایا گیا جبکہ کارکنان نے گیٹ نمبر ون پر حصار بنا کر کھڑے ہوئے۔
کینال روڈ پرسابق وزیراعظم عمران خان کیلئے کلئیرکروایا گیا۔


















