لاہور کے وسط میں واقع گوالمنڈی کے اورنج ٹرین اسٹیشن پر ایک مسافر کے تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں اورنج ٹرین اسٹیشن پر ایک مسافر میٹرو ٹرین کے لیڈیز کیبن میں گھسنے کی کوشیش کررہا تھا جس پرگارڈ نے منع کیاتھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گارڈ کے منع کرنے پر ملزم حمزہ طیش میں آگیا اور گارڈ کو زد کوب کرنےلگا جس کے بعد ملزم کے تشدد سے گارڈ عنصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نےواقعہ میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


















