کراچی میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال مین گیٹ کے سامنے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی اشخاص کی شناخت گل کرم، سلمان اور مہدی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جھگڑا کرنے والے شخص کو رینجرز حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔


















