بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی خود پر تشدد کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رونا شروع کر دیا اور خود کو متعدد تھپڑ مارے اور کہا کہ ’ کیوں یقین کیا؟ کیوں پیار کیا میں نے عادل سے؟ کیوں وفادار بیوی رہی میں اسکی؟
View this post on Instagram
اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ ’ میں نے عادل کی وجہ سے اسلام قبول کیا، نماز پڑھ رہی ہوں کیونکہ نماز پڑھنے سے آپ کے راستے ٹھیک ہوتے ہیں، میں نے اس کی خاطر سب کچھ کیا مگر اس نے میرے ساتھ ٹھیک نہیں کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ ’ میں کل میسور جاؤں گی اور اس لڑکی سے ملوں گی، میں آج تک اس لڑکی سے نہیں ملی ہوں جس کو عادل نے دھوکہ دیا ‘۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ’ مجھے اس لڑکی نے کہا کہ راکھی میم میں معصوم ہوں ، مجھے ویزا دے کر یہاں بلایا، اس نے میری فیس بھری اور گھر کا کرایہ دیا لیکن اس نے میرے ساتھ زیادتی کی ‘۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی نے شوہر عادل سے متعلق نئے انکشافات کر دئیے
اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ ’ لڑکی نے مجھے سے کہا کہ راکھی میم عادل نے مجھے سے شادی کا وعدہ کیا تھا مگر آپ سے شادی کر لی، وہ مجھ سے اللّٰہ کی قسم کھاتا تھا کہ میں نے راکھی سے شادی نہیں کی میں کیا بےوقوف ہوں؟ ‘۔




















