انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابی محاذ کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے عمل کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان شارٹ لسٹ امیدواروں کا انٹرویو کریں گے#BOLNews #PTI pic.twitter.com/eRIKi3GMsl
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
فیصلے کے مطابق عمران خان شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے تاہم آج پنجاب اور کے پی کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی بد قسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں، عمران خان
تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے جانے والے تین تین امیدواروں کے عمران خان خود انٹرویو کریں گے اور انٹرویوز کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈز کے اجلاس میں ٹکٹوں کی حتمی منظوری دیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت زرداری مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے، ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے سندھ کے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔ جیل بھرو تحریک نے ملک میں انقلاب کا آغاز ہے۔


















