ملک کی پہلی خواجہ سرا اینکر پرسن مارویہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ محفوظ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق خوجہ سرا اینکر مارویہ ملک نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پرائیویٹ نمبرز سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، یہ دھمکیاں خواجہ سرا کی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر دی جارہی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھمکیاں ملنے کے بعد میں جان بچانے کے لئے اسلام آباد اور ملتان میں چلی گئی ، تاہم چند روز قبل لاہور واپس آئی تو دوبارہ کالز آنا شروع ہوگئیں۔
مارویہ ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وہ فارمیسی سے دوائی لینے کے بعد کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ دو ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کردی۔
بعد ازاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کرلیا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ مارویہ ملک کا موقف ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہیں ، جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں۔














