پنجاب اورخیبرپختون خوا کے الیکشن میں تاخیرکے ازخود نوٹس کیس میں تین بڑی سیاسی جماعتوں نے فل کورٹ تشیکل دینے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی جس میں تینوں بڑی جماعتوں نے عدالتِ عظمٰی سے فل کورٹ بنانے کے لیے استدعا کی۔
درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے واضح طور پر مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پرسپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بنچ بنایا جائے۔
دو ججز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے حکمراں جماعتوں کی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کو بنچ میں شامل نہ کیا جائے۔
اس سے پہلی درخواست میں حکمراں جماعت کا بہ ظاہر ان دو ججز پر اعتراض تھا تاہم اب تینوں بڑی جماعتوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اوراستدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ بنچ میں دونوں ججزکو شامل نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختون خوا کے انتخابات پر ازخود نوٹس کی باقاعدہ سماعت پیر کو ہوگی۔
خبرکی تصیل پڑھنے کےلیے لنک کھولیں
گذشتہ روز سپریم کورٹ میں چيف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ نے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس پرسماعت سماعت کی۔




















