Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد تک اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دو تجاویز  بھیجی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر پیٹرولیم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دو سے  پانچ فیصد تک جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ پانچ  فیصدجی ایس ٹی عائد کی گئی  تو پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 10 سے15 روپے  فی لیٹر اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی بچت کے 5 آسان ترین طریقے

اوگرا کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں کے تناسب سے ٹیکس عائد کر کے بھی قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ڈالر  کے ریٹ  اور عالمی مارکیٹ  میں آئل کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔