ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 259.92 سے بڑھ کر 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/eSIynQ6OJ6 pic.twitter.com/TFfaNXEDvs
— SBP (@StateBank_Pak) February 28, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد کمی آئی ہے۔



















