Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 روپے 98 پیسے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 266.11 سے بڑھ کر 285.09 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 6.66 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب   اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے  کے اضافے سے   288 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے پر بند ہوا تھا ۔