Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر شرح سود میں  300 بیسز پوائنٹس (3 فیصد) اضافہ کردیا۔

شرح  سود 300 بیسز پوائنٹس کے اضافے سے  20 فیصد  پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل شرح سود 17 فیصد پر تھی۔

واضح رہے کہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 18 روپے 98 پیسے کے تاریخی اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں  بھی ڈالر 14 روپے  کے اضافے سے   288 روپے پر بند ہوا۔