سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نیاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو۔
تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو!
چپ کر کے بیٹھ جاؤ!#عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو، انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو۔
انشاءاللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔#عمران_داری_معشیت_لے_دوبی— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں چودہ ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
قدر میں 62%سےزائد یا ڈالر کےمقابلےمیں110روپےکی گراوٹ کی شکل میں PDMنے11 ماہ میں روپےکوعملاً ذبح کردیاہے۔اس سےقرضوں میں14.3کھرب کااضافہ،مہنگائی (31.5%)75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔قوم تبدیلئ حکومت کی سازش کی بھاری قیمت اداکررہی ہےجس کےذریعےسابقCOASنےمجرم قوم پر مسلط کئے pic.twitter.com/FwoFUalXEQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


















