موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی جانب سے ایک بار پھر بایئکس کی قیمتوں میں 7 سے 25 ہزار کا اضافہ کردیا گیا ہے، 70 سی سی بایئک کی قیمت 7 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ
سی ڈی ڈریم 8 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 500 ،پرائڈر 100 سی سی 9 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 90 ہزار 500 ، 125 سی سی ہنڈا 9 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے،سی جی 125 سی سی سپیشل ایڈیشن 12 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا
سی بی 125 ایف کی قیمت 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے، سی بی 150 ایف 25 ہزار اضافے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے، سی بی 150 ایف ،ایس ای 25 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔



















