Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان کی گاڑی کی زد میں آنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔

تاہم اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1630909659921158144

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان سائیکل پر سے سامنے سے آرہا ہے کہ یک دم ایک کار اور ٹرک سے بُری طرح سے ٹکڑا جاتا ہے  لیکن خطرناک حادثہ کا شکار ہونے کے باوجود صحیح سلامت گاڑی میں سے نکل جاتا ہے۔

ویڈیو میں اگلے ہی لمحہ دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان گاڑی کے نیچے سے صحیح سلامت نکل کرکھڑے ہونے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ نوجوان خوش قسمتی ہے جو گاڑی کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گیا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/339934/

اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ  کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا تھا جہاں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی تھی لیکن خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون اس حادثے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں