وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا انتہائی اہم بیان آگیا
وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا۔ پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔
وزارت پیٹرولیم کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیکھنا چاہ رہے کہ روسی خام تیل سے پیٹرول،ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔



















