سانحہ چکرہ گوٹھ میں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل کراچی میں سانحہ چکرہ گوٹھ کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس اہلکار گواہان کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے تھانہ زمان ٹاؤن ود یگرپولیس اہلکار گواہوں کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیر عرف فنٹر سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
پولیس کا کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پرحملہ کیا، فائرنگ سےریزورپولیس کے 3اہلکار جاں بحق اوراہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔




















