Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امتحانات میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، شردھا کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ امتحانات میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ایک بار انہوں نے امتحانات میں نقل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں نے اپنے کپڑوں پر جوابات لکھے ہوئے تھے اور سوچا تھا کہ کیا زبردست آئیڈیا ہے، کوئی بھی نہیں پکڑ سکے گا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار رنبیر اور شردھا کپور کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  شردھا کپور نے کہا کہ ’میں جواب دیکھ ہی رہی تھی کہ میرے برابر میں ٹیچر کھڑی ہوئی تھیں، میں نے خفت مٹانے کیلئے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے بہت اچھے نمبر آنے والے ہیں ‘۔

اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ ’ٹیچر مجھے نقل کرتے ہوئے دیکھ چکی تھیں، وہ چیخ کر بولیں شردھا!، انہوں نے مجھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور مجھ سے جھوٹ بھی نہیں بولا گیا ‘۔