عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مار بھی ڈالیں تب بھی آپ نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے پاکستانیوں پولیس مجھے جیل میں پکڑنے کے لئے باہر آگئی ہے اور ان کا یہ خیال ہے کے جب عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی لیکن آنے ان کو غلط ثابت کرنا ہے، آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں،آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں آپ بہادر قوم ہیں، مجھے مار بھی ڈالیں تو بھی آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم عمران خان کے بغیر بھی جدوجہد جاری رکھ سکتی ہے ، آپ نے ہمت نہیں ہارنی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنی قوم کو میرا پیغام ہے کہ پوری ہمت و استقامت سے کھڑی ہو اور حقیقی آزادی و قانون کی حکمرانی کیلئے میدانِ عمل میں ڈٹ جائے۔














