بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ذاتی شیف کی تنخواہ 2 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہ بھی دو لاکھ نہیں ہوتی جبکہ مکیش امبانی کے گھریلو ملازمین ایک نجی کمپنی کے ذریعے بھرتی کیے جاتے ہیں۔
مکیش امبانی خالصتاً سبزی خور ہیں، کھانے میں انڈے کھاتے ہیں اور وہ کسی قسم کا گوشت نہیں کھاتے اور نہ ہی شراب پیتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے
اُن کا من پسند کھانا دال چاول اور چپاتی ہے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ مکیش امبانی کے شیف کا ان کی روزمرہ کی زندگی پر بڑا اثر ہے جس کی وجہ سے مکیشن امبانی انہیں ماہانہ 2 لاکھ روپے دیتے ہیں جو متعدد بھارتی قانون ساز امبلی ممبران کی تنخواہوں سے بھی زیادہ ہے۔




















