مہنگائی سے ستائے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کردی ۔
درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔نیپرا 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔
منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔
کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔
سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔



















