Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقہ نے تیسرے  اور آخری  ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے  کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈین ٹیم 49 ویں اوور میں 260 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

برینڈن کنگ 72، نکولس پوران 39 اور جیسن ہولڈر 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن ، بورن فورٹوئین اور جیرالڈ کوئٹزے نے 2،2 جبکہ لنگی نگیدی، وین پارنیل اور ایڈن مارکرام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے 261 رنز کا ہدف 30ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی  حاصل کرلیا۔

ہینرچ کلاسن  ناقابل شکست 119 اور مارکو جینسن 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، عقیل حسین نے 2 اور کائل مایرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں