Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آنے والے زلزلے کی پیشگوئی پہلے ہی کرلی گئی تھی؟ اہم خبر آگئی

پاکستان میں آنے والے زلزلے کی پیشگوئی پہلے ہی کرلی گئی تھی۔

اس حوالے سے برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محقق فرینک ہوگریٹس کے ادارے کی جانب سے 30 جنوری کو ایک ٹویٹ کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے بنگلہ دیش اورچین کے علاوہ پاکستان وافغانستان کے متعدد علاقوں میں ارضیاتی سرگرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

فرینک ہوگربیٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ آسمان میں سیاروں کا محلِ وقوع زلزلوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزافغانستان، پاکستان اوربھارت میں 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے وقت ان ممالک میں اینڈرائڈ فونز استعمال کرنے والے بیشترصارفین کو زلزلے کے جھٹکوں سے چند سکینڈز قبل یا اس دوران ایک گوگل الرٹ موصول ہوا جس میں زلزلہ کی اطلاع دی گئی۔

گوگل الرٹ پر بہت سے افراد حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گوگل کو زلزلہ کی پیشگی اطلاع موصول ہو گئی جبکہ زلزلے کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

بعدازاں اس حوالے سے گوگل کے کرائسزرسپانس سینٹرکی جانب سے زلزلے سے متعلق الرٹ کے بارے میں بتایا کہ تمام سمارٹ فونزمیں چھوٹے ایکسلرومیٹرز ہوتے ہیں جو رفتاراور تھرتھراہٹ محسوس کرسکتے ہیں اوراس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ ممکنہ زلزلہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ رات 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں کم سےکم 9 افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔

 پنجاب، بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کسی خاص نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 اس کے علاوہ زلزلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت ’خداداد ہائیٹس‘ میں دراڑیں پڑی ہیں جس کے بعد اس عمارت سے رہائشیوں کا انخلا کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں