Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر درآمد پر عائد کیش مارجن کو واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کے کیش مارجن کی شرط 31 مارچ 2023 سے ختم کردی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ درآمدات کو محدود کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کے لیے کیش مارجن کی شرط عائد کی تھی جب کہ یہ پابندی اگست 2022 میں عائد کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیش مارجن فارم سیکیورٹی ہوتی ہے جس کا مقصد ادائیگی نہ ہونے کا رسک ختم کرنا تھا۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر درآمد پر عائد کیش مارجن کو واپس لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں