آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بغیر کاٹے ہی تربوز کے میٹھا یا پھیکا ہونے کا پتہ کیسے لگایا جاسکتا ہے۔
تربوز ایک ذائقہ دار، خوش رنگ اور غذائیت سے مالامال ایسا پھل ہے جو عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات سے مالامال تربوز کی یہی خاص بات اسے سپرفوڈ بھی بناتی ہے۔
گرمیوں میں تھکاوٹ کا شکار ہونے والے افراد کے لیے یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
تربوز میں گودے کی کمی کے باوجود اس میں کئی طرح کے مفید اجزا موجود ہیں جس کی فہرست بہت طویل ہے۔
تربوز میں فولاد، پوٹاشیئم، سوڈیئم، فاسفورس، کیلشیئم، اور دیگر قیمتی اجزا موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز سے بنی ‘سموتھی’ بنانے کا آسان طریقہ جانیے
لیکن تربوز خریدتے وقت کیسے پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا نہیں، آئیے جانتے ہیں۔
کسی تربوز کے پکے ہوئے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔
ہر اچھے تربوز میں ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں۔
زیادہ وزنی اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز کے ایسے 4 فوائد جو اسے سپرفوڈ بناتے ہیں
اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے. تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔
تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل نہ خریدیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس تربوز کا انتخاب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز کے بیجوں میں ‘حُسن’ اور ‘صحت’ دونوں کا راز




















