Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی نئی قیمت نے تاریخی ریکارڈ توڑ دیئے؛ بڑا اضافہ ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار  612 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 1 ڈالرز اضافے سے  1970 فی اونس ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے سے 2350 روپے ہوگئی ۔