پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔
مصدق ملک نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔



















