Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی خام تیل کے پہلے جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

خام تیل لے کر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

ریفائنری ذرائع کے مطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔

روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ 14 لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قیمت نکالی جائے گی۔ مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی۔

روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40 فیصد سستا ہے۔ پیٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار 50 فیصد سے زائد نکلی تو 40 روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔