Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار طیارہ حادثے میں ہلاک

معروف اداکار جم ٹویٹو طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسکوری چینل کی سیریز ’فلائنگ وائلڈ الاسکا‘ سے شہرت پانے والے 68سالہ پائلٹ جم ٹویٹو طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

جم ٹویٹو امریکی ریاست آئیڈہو سے اپنے چھوٹے طیارے پر روانہ ہوئے تھے کہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد ان کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

جم ٹویٹو کے ساتھ طیارے میں ریاست آئیڈہو کے شہر اوروفینو کے رہائشی شین رینالڈز بھی سوار تھے، جو مچھلی اور جانوروں کے شکار کے لیے گائیڈ کے طور پر ان کے ساتھ جا رہے تھے۔

ڈسکوری چینل کی سیریز ’فلائنگ وائلڈ الاسکا‘ سے شہرت پانے والے 68سالہ پائلٹ جم ٹویٹو طیارہ حادثے میں ہلاک

ان کے طیارے کو حادثہ ساحلی گاﺅں شیکٹولک کے قریب پیش آیا۔ جہاز نے ٹیک آف کیا تاہم زیادہ بلندی تک نہیں جا سکا اور کچھ فاصلے پر جا کر واپس زمین پر گر گیا۔

حادثے سے قبل آخری بار جم ٹویٹو کا اپنی بیٹی ایریل کے ساتھ واٹس ایپ چیٹنگ کے ذریعے رابطہ ہوا تھا۔

اداکار کی بیٹی ایریل نے اپنے والد کے ساتھ ہونے والی آخری چیٹنگ کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اسکرین شاٹس کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے والد دنیا کے بہترین والد تھے۔